جناب احمد علی طارق
چیئرمین
میاں احمد علی طارق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل اور بیچلر آف سائنس (آنر) ڈگری حاصل کی۔ میاں طارق انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس پاکستان (ICMAP) سے سرٹیفائیڈڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں اور 2009 سے ایک ایگزیکٹو صلاحیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ میاں احمد کے وژن اور حسین شوگر ملز کی قیادت نے کمپنی کی نمو، کامیابی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک صنعتی راہنما، میاں احمد پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
میاں طارق معاشرہ کو اپنا مقام واپس دلانے کے ایک مضبوط وکیل ہیں۔ ان کی قیادت میں حسین شوگر ملز نے سماجی بہبود اور ترقی کی خاطر اپنے عہد اور شراکت کو وسعت دی ہے۔ ان کا خاندانی ٹرسٹ کافی وظائف اور مالی امداد کے ذریعے موزوں قیمتوں پر معیاری تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال مہیا کررہاہے۔